Friday, February 27, 2009

Firing on school bus


 
وقتِ اشاعت: Friday, 27 February, 2009, 07:08 GMT 12:08 PST
 
سکول بس فائرنگ میں ڈرائیور ہلاک

 
 
ہنگو میں کشیدگی: فائل فوٹو
ضلع ہنگو سُنی شیعہ فسادت کے لحاظ سے انتہائی حساس ہے
صوبہ سرحد کے ضلع ہنگو میں پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے سکول کے بچوں کی ایک گاڑی پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجہ میں گاڑی کے ڈرائیور ہلاک جبکہ دو بچے زخمی ہوگئے ہیں۔زخمی بچوں کو ہنگو کے سول ہسپتال میں داخل کرا دیاگیا ہے۔

پولیس کے ایک اہلکار عمر حیات نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعہ کو ہنگو شہر سے چار کلومیٹر دور جنوب کی جانب بہادر بانڈہ کے علاقے میروباک میں نامعلوم مسلح افراد نے سکول کے بچوں کی ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں گاڑی کے ڈرئیور ہلاک جبکہ دو بچے زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کے بعد ہنگو سے پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور مختلف راستوں میں ناکے لگا کر تلاشی شروع کر دی۔لیکن تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے مسلح لوگ پیدل تھے اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ہیں۔

علاقے میں موجود ایک مقامی صحافی نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعہ کی صبح آٹھ بجے مسلح افراد نے سکول کے قریب ایک سپیڈ بریکر کے اوپر گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں گاڑی کے ڈرائیور اصغر خان ہلاک جبکہ دو بچے ظفر علی اور فرحان علی زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کا تعلق اہل تشیع سے بتایا جاتا ہے جو ایک گاؤں سے سکول جا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔اور اس واقعہ کے بعد تمام راستے غیر اعلانیہ طور پر بند کر دیےگئے ہیں۔

یاد رہے کہ ضلع ہنگو سُنی شیعہ فسادت کے لحاظ سے انتہائی حساس ہے۔جہاں ایک دوسرے پر حملے معمول بن گئے ہیں۔لیکن یہ پہلی دفعہ ہے کہ سکول کے بچوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔


 

Visit

www.parachinar616.blogspot.com

 

 



No comments:

Post a Comment

Thanks For your Valuable Comments.